31 دسمبر 2011 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو ایران کا جواب نہایت شدید ہوگا۔

ابنا: بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے آج بسیج کی ایک نشست کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنے دفاع کی اسٹریٹیجی کے تحت ہرضروری اقدام انجام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے دفاعی جغرافیہ کا ایک حصہ ہے اور حالات کے مطابق اس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا اور اس میں زمان و مکان کی حدود کا کوئي لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ ...../169